سورة القصص - آیت 10

وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَىٰ فَارِغًا ۖ إِن كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَن رَّبَطْنَا عَلَىٰ قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ادھر موسیٰ کی ماں کا دل اڑا جارہاتھا تو قریب تھا کہ وہ اس کا راز فاش کر بیٹھی۔ اگر ہم اس کی ڈھارس نہ بندھا دیتے۔ تاکہ وہ ایمان لانے والوں میں سے ہو۔ (١٠)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: حضرت موسیٰ کی والدہ آخر عورت ہی تو تھیں ۔ بچے کو ہاتھ سے جاتا دیکھ کر گھبراگئیں *۔ ارشاد ہے کہ اگر ہم اس کے دل کو مضبوط نہ کردیتے ۔ اور اس کو تسلی نہ دیتے ۔ تو قریب تھا کہ راز افشا کردیتیں * ف 3: جب موسیٰ فرعون کے محل میں جارہے تھے ۔ تو اس کی ماں نے ان کی بہن کو پیچھے لگا دیا ۔ کہ وہ دور سے حالات کا مطالعہ کرتی رہے اور دیکھتی رہے کہ کیا ہوتا ہے * حل لغات : فارغا ۔ یعنی صبر قرار سے خالی ہوگیا *