سورة النمل - آیت 87
وَيَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَن شَاءَ اللَّهُ ۚ وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” جس دن صور پھونکا جائے گا اور گھبرا جائیں گے وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سوائے ان لوگوں کے جنہیں اللہ اس گھبراہٹ سے بچانا چاہے گا اور ” اللہ“ کے حضور سب کے سب عاجزی کے ساتھ حاضر ہوجائیں گے۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یہ نفحہ ثانیہ کا نقشہ ہے کہ جب صور پھونکا جائے گا تو اس وقت آسمانوں اور زمین کی تمام کائنات گھبرا اٹھے گی ۔ بجز ان لوگوں کے جن کو اللہ تعالیٰ اس فزع محفوظ رکھے ۔ اور سب کے سب اس کے حضور میں بندھے چلے آئیں گے ۔ حل لغات : دَاخِرِينَ۔ تدلل وانعقاد کے ساتھ