سورة النمل - آیت 79

فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۖ إِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اے نبی اللہ پر بھروسہ کیجئے یقیناً آپ واضح طور حق پر ہیں۔“

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) غرض یہ ہے کہ اگر یہ لوگ دنیا میں اختلافات کو دور نہ کریں اور اسلام کی نعمتوں سے محروم رہیں ۔ تو آپ چنداں پرواہ نہ کیجئے ۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان میں عملی طور پر فیصلہ کردیگا ۔ اور اس وقت ان کو معلوم ہوگا کہ دنیا میں یہ راہ راست پر نہ تھے ۔