سورة النمل - آیت 77

وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 4) یعنی قرآن حکیم کا نزول اس لئے ہوا ہے کہ اہل کتاب نے جو اختلافات پیدا کررکھے ہیں ان کو دور کرے ۔ اور ان میں حقیقی اور سچا فیصلہ صادر فرمائے ۔ اور ان لوگوں کے جو مومن ہیں ان کا وجود باعث ہدایت ورحمت ہے ۔