سورة النمل - آیت 74

وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بلاشبہ تیرا رب اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے سینے اپنے اندر چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) اس آیت میں کفار کے مخفی ارادے سے اور بھید جو تھے ان کے متعلق ارشاد ہے کہ وہ ہم سب کو معلوم ہیں ۔ تم یہ نہ سمجھو کہ اللہ اور اس کا رسول تمہارے مکار سے آگاہ نہیں ۔ حل لغات : مَا تُكِنُّ ۔ کنان سے ہے ۔ معنی چھپانا ۔ مستور رکھنا ۔