سورة النمل - آیت 9

يَا مُوسَىٰ إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے موسیٰ میں ہوں اللہ زبردست اور حکمت والا۔“ (٩)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: یہ اس وقت کا ذکر ہے جبکہ حضرت موسیٰ سے جدا ہوکر چلے ہیں ان کے ساتھ اس وقت ان کی بیوی تھیں جنگل میں آگ کی ضرورت محسوس ہوئی ۔ وہ آگے بڑھے تو دیکھا کہ جس کو وہ آگ سمجھ رہے تھے وہ اللہ کی ایک تجلی تھی ۔ فرمایا کہ موسیٰ بابرکت ہے اور اللہ جو عالم پروردگار ہے تجسم وتحیز سے پاک ہے ! اے موسیٰ میں اپنی عزیز حکیم یعنی غالب برتر اور حمیع علوم حکمت کا مالک خدا ہوں ! اور میں نے تمہیں مخاطب کیا ہے ۔