سورة النمل - آیت 9
يَا مُوسَىٰ إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے موسیٰ میں ہوں اللہ زبردست اور حکمت والا۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یہ اس وقت کا ذکر ہے جبکہ حضرت موسیٰ شعیب سے جدا ہوکر چلے ہیں ان کے ساتھ اس وقت ان کی بیوی تھیں جنگل میں آگ کی ضرورت محسوس ہوئی ۔ وہ آگے بڑھے تو دیکھا کہ جس کو وہ آگ سمجھ رہے تھے وہ اللہ کی ایک تجلی تھی ۔ فرمایا کہ موسیٰ بابرکت ہے اور اللہ جو عالم پروردگار ہے تجسم وتحیز سے پاک ہے ! اے موسیٰ میں عزیز حکیم یعنی غالب برتر اور جمیع علوم حکمت کا مالک خدا ہوں ! اور میں نے تمہیں مخاطب کیا ہے ۔