سورة الشعراء - آیت 189

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” انہوں نے شعیب کو جھٹلادیا۔ آخرکار سائبان والے دن کا عذاب ان پر آ پڑا اور وہ بڑے ہی خوف ناک دن کا عذاب تھا۔ (١٨٩)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات :۔ یوم الظلۃ ۔ ان پر بادل سائبان کی طرح چھا گیا ۔ اور وہی بات ان کے لئے عذاب کا باعث ہوا ۔ اس لئے عذاب کے ان کو سائبان کا دن کہا جاتا ہے *۔