سورة الفرقان - آیت 77
قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۖ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اے نبی لوگوں سے فرما دیں کہ اگر تم رب کو نہ پکارو تو میرے رب کو تمہاری کوئی پرواہ نہیں ہے جب تم نے جھٹلادیا ہے عنقریب سزا پاؤ گے کہ جس سے جان چھڑانی محال ہوگی۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) ﴿فَقَدْ كَذَّبْتُمْ﴾سے مراد منکرین ہیں ۔ جو اللہ کے عذاب سے نہیں ڈرتے ۔ اور اس کی بےنیازی اور غناء کی تکذیب کرتے ہیں ۔ فرمایا عنقریب تمہیں اس کی سزا ضرور ملے گی ۔ حل لغات: لِزَامًا۔ چپک جانے والا عذاب ۔ لازم ہونا ۔