سورة الفرقان - آیت 56

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی آپ کوہم نے بشارت دینے والا اور خبردار کرنے والا بناکر بھیجا ہے۔“

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

بشیر اور نذیر : (ف 2) حضور سے قبل جس قدر انبیاء تشریف لائے وہ یا تو بشیر تھے یا نذیر ۔ یعنی ان کے پیغام میں یا تو انداز کا عنصر قوی تھا ۔ یا بشارت کا ۔ مگر حضور (ﷺ) کو جامعیت عطا کی گئی ۔ آپ بیک وقت بشیر بھی تھے اور نذیر بھی ۔ آپ نے اپنے ماننے والوں اور عقیدتمندوں کو جنت اور فلاح کی ۔ اور کنوز واملاک کی خوشخبریاں سنائیں ۔ اور منکروں کو جہنم اور ناکامی کی خبردی ۔