سورة الفرقان - آیت 55

وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ ۗ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلَىٰ رَبِّهِ ظَهِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اس الٰہ کو چھوڑ کر لوگ ان کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں نفع اور نقصان نہیں پہنچاسکتے اور کافر اپنے رب کا مخالف بنا ہوا ہے۔ (٥٥)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

شرک اللہ کا کھلا انکار ہے ! ف 1: اللہ کے مختلف انعامات آپ دیکھ چکے اور آپ کو معلوم ہوگیا ۔ کہ ہر قسم اور ہر نوع کی قدرتیں اس کے ساتھ مختص ہیں وہی کائنات کا مالک ہے اور اسی کی ذات بابرکات کو ہر طرح کے اختیارات حاصل ہیں ۔ اگر مشرکوں کی بےوقوفی اور کم عقلی ملاحظہ ہو ۔ کہ باوجود ایک قادر و عظیم خدا کے یہ ایسی چیزیں کی پوجا اور عبادت میں مصروف ہیں ۔ جو ان کو نہ تو کئی نفع پہنچا سکتی ہیں ۔ اور نہ نقصان ۔ ارشاد ہے ۔ کہ یہ شرک اللہ تعالیٰ کا کھلا انکار ہے اور کھلی بغاوت ہے *۔