سورة الفرقان - آیت 45

أَلَمْ تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنًا ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” آپ نے دیکھا نہیں کہ آپ کا رب کس طرح سایہ پھیلاتا ہے ؟ اگر وہ چاہتا تو اسے ساکن کردیتا ہم نے سورج کو اس پردلیل بنایا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) یعنی جس طرح چوپایوں میں عقل وشعور کی استعداد نہیں ہوتی ۔ اسی طرح یہ لوگ بھی سمجھ بوجھ سے محروم ہیں ۔ بلکہ اس لحاظ سے تو ان سے بھی بدتر ہیں کہ وہ کم از کم ان فرائض کو ادا کرتے ہیں ۔ جو فطرت نے ان پر عائد کی ہیں مگر یہ ہیں کہ انسانی فرائض کو بھی بھول چکے ہیں اور انسانی شرافت اور بزرگی کو یکسر کھوچکے ہیں ۔