سورة النور - آیت 46

لَّقَدْ أَنزَلْنَا آيَاتٍ مُّبَيِّنَاتٍ ۚ وَاللَّهُ يَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے واضح آیات نازل کی ہیں اللہ جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی طرف ہدایت دیتا ہے۔“ (٤٦)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) مقصد یہ ہے کہ قرآن میں رشد وہدایت کی واضح اور نمایاں نشانیاں موجود ہیں ، اس میں تمام انواع وقدرت وحکمت کی تشریح ہے اور اخلاق ومعاشرت کی توضیح ، اس میں فطرت کی باریکیوں سے عقائد کی مشکلات تک سب کو واضح کیا ہے ، غرض بحیثیت مجموعی یہ ایک ایسی کتاب ہے جس سے ہر قسم کے ذہن کا انسان ہر طرح کا استفادہ کرسکتا ہے مگر استفادہ کی توفیق اللہ کے ہاتھ میں ہے جو لوگ دلوں میں بعض وعناد کے بیج بوتے ہیں ، اس کی برکات سے تمتع نہیں ہوسکتے کیونکہ ان لوگوں سے توفیق اور استعداد چھن جاتی ہے ۔