سورة المؤمنون - آیت 50

وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ آيَةً وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ابن مریم اور اس کی ماں کو ہم نے اپنی قدرت کی نشانی بنایا اور ان کو بلند جگہ پر رکھا جو آرام اور سکون کی جگہ تھی اس میں چشمے جاری تھے۔“

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : رَبْوَةٍ: اونچی جگہ ، غالبا یہ مسیح کے بچپن کا واقعہ ہے ، حضرت مریم نے جب دیکھا کہ قوم کی مخالفت بڑھ رہی ہے تو وہ ان کو لیکر دمشق کی زمین میں چلی گئیں ۔