سورة الحج - آیت 67

لِّكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ ۖ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْأَمْرِ ۚ وَادْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ ۖ إِنَّكَ لَعَلَىٰ هُدًى مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” ہر امت کے لیے ہم نے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کیا ہے جس کی ہر کوئی پیروی کرتا ہے اے نبی انہیں آپ سے جھگڑا نہیں کرنا چاہیے آپ اپنے رب کی طرف دعوت دیں یقیناً آپ سیدھے راستے پر ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: مَنْسَكًا: نسک سے ہے جس کے معنی قربانی اور عبادت دونوں کے ہیں ۔ الْأَمْرِ: یعنی شریعت اسلامی ۔