سورة الحج - آیت 51

وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو ہمارے فرامین کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے وہ جہنمی ہیں۔“ (٥١)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) ان آیتوں میں بتایا ہے کہ جن لوگوں نے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آواز کو سن لیا ، اور اس کے بتائے ہوئے پروگرام پر عمل کیا ، ان کے لئے سراسر مغفرت ، اور عنایت ہے ، اور نہایت پاکیزہ روزی ہے وہ عزت وافتخار سے دنیا میں رہیں گے ، اور آخرت میں جنت کے وارث ہوں گے ، اور جن لوگوں نے معاندانہ کوششیں جاری رکھی ہیں اور پیغام کو نہیں مانا ، وہ خائب وخاسر رہیں گے اور جہنم کے سزاوار ۔ حل لغات : تمنی : آرزو کی ، پڑھایا ۔