سورة الأنبياء - آیت 94
فَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِ وَإِنَّا لَهُ كَاتِبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” پھر جو نیک عمل کرے گا بشرطیکہ وہ مومن ہو تو۔ اس کے عمل کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور اسے ہم لکھ رہے ہیں۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) مقصود یہ ہے کہ کوئی شخص کسی فرقے اور کسی عقیدے کے ساتھ تعلق رکھے ، اگر وہ اسلام کے حقائق تسلیم کرلے اور اپنی زندگی کو سنوار لے ، تو وہ نجات کا مستحق ہے ، اور اس کی مساعی عنداللہ مشکور ہیں ۔ حل لغات: كُفْرَانَ: ضیاع ، فقدان ، اور انکار ۔