سورة الأنبياء - آیت 50
وَهَٰذَا ذِكْرٌ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَاهُ ۚ أَفَأَنتُمْ لَهُ مُنكِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اب یہ بابرکت ” ذکر“ ہم نے نازل کیا ہے کیا تم اسے قبول کرنے سے انکار کرتے ہو؟۔“ (٥٠)
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٢) اہل کتاب سے خطاب ہے ، کہ جب قرآن بھی صحف سابقہ کی طرح اللہ کی کتاب ہے اور اس میں نصیحت وبرکت کا سامان وافر موجود ہے ، تو پھر یہ محرومی کیوں ہے کہ تم اس کو نہیں مانتے کیا اسی وجہ سے کہ دلوں میں ایمان کی روشنی باقی نہیں رہی ، اور خوف خدا کا خیال اٹھ گیا ہے ۔ حل لغات : رشدہ : پیغمبرانہ فراست ۔ التماثیل : جمع تمثال ، مورتیاں ۔