سورة الإسراء - آیت 43
سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اللہ پاک اور برتر ہے اس سے جو یہ کہتے ہیں اس سے بہت ہی بلند وبالا ہے۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) یہ کلمہ تقدیس ہے قرآن حکیم اللہ کے تخیل کو نہایت اعلی اور برتر شکل میں پیش کرتا ہے، اللہ شائبہ شرک سے پاک ہے اس کی نزاہت ووحدانیت کا تقاضا یہ ہے کہ وہ بےمثل ہو ، کسی وصف میں اس کا کوئی شریک اور مددگار نہ پایا جائے ، وہ ہر لحاظ سے جسم ومکان سے بھی بےنیاز ہو۔