سورة الإسراء - آیت 25
رَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ ۚ إِن تَكُونُوا صَالِحِينَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”تمھارا رب خوب جاننے والا ہے جو تمھارے دلوں میں ہے۔ اگر تم نیک ہو گے یقیناً وہ رجوع کرنے والوں کے لیے بہت ہی بخشنے والاہے۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: لِلْأَوَّابِينَ: اوب کے معنی رجوع کرنے کے ہیں ۔ اواب : وہ شخص ہے جو ارادہ نہ رکھے اور اپنی خواہشوں کو اللہ کے تابع بنا دے ۔