سورة النحل - آیت 108
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”یہی لوگ ہیں جن کے دلوں اور کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور یہی ہیں جو غافل ہیں۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اس آیت میں واضح طور پر بیان فرمایا دیا ہے ، کہ کن لوگوں کے دل پر مہریں لگی ہیں کون محروم ہیں جن پر وعظ ونصیحت کا اثر نہیں ہوتا ۔ ارشاد ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے عمدا دنیا کو دین پر ترجیح دی ، جنہوں نے جان بوجھ کر کفر کو قبول کیا ، اور جو دین کے معارف سے آگاہ نہیں ، تفصیل کے لئے دیکھو پہلے پارہ کی ابتدائی آیات جن میں ﴿خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ﴾ پر بحث کی گئی ہے ۔ حل لغات : قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ: یعنی بدلنے والے دل میں تبدیلی کی استعداد نہیں رہی دیکھنے والی آنکھ بصیرت والی نہیں ۔