سورة ابراھیم - آیت 42

وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” ان سے جو لوگ ظلم کر رہے ہیں اللہ کو ہرگز غافل نہ سمجھو، وہ تو ان کو اس دن کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔“

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : تَشْخَصُ: التشخص ۔ دور سے جو انسانی شکل کھڑی نظر آئے ۔ تشخصتاالابصار : آنکھیں چڑھ گئیں ۔