سورة یوسف - آیت 78

قَالُوا يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ إِنَّ لَهُ أَبًا شَيْخًا كَبِيرًا فَخُذْ أَحَدَنَا مَكَانَهُ ۖ إِنَّا نَرَاكَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے کہا اے عزیز! بے شک اس کا باپ بہت بوڑھا ہے آپ ہم میں سے کسی کو اس کی جگہ رکھ لیں بے شک ہم تجھے احسان کرنے والوں میں سے دیکھتے ہیں۔“ (٧٨)’

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) جب اس حربہ کو بھی انہوں نے چلتا ہوا نہ دیکھا ، تو دوسری صورت اختیار کی لگے لجاجت کرنے ، کہنے لگے کہ اس کا بوڑھا باپ غم وفراق میں گھل رہا ہوگا ، آپ ہم میں سے کسی ایک کو اپنے مقدمے میں رکھ لیجئے ، اور بنیامین کو چھوڑ دیجئے ، حضرت یوسف (علیہ السلام) نے قاعدہ کا جواب دیا ، کہ یہ کیونکر ممکن ہے ، ہم تو اسی کو گرفتار کریں گے ، جس کے پاس سے ہمارا مال نکلا ہے ، ہم ظلم کا ارتکاب نہیں کرسکتے ۔