سورة یوسف - آیت 44
قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ ۖ وَمَا نَحْنُ بِتَأْوِيلِ الْأَحْلَامِ بِعَالِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” انھوں نے کہا یہ پریشان خواب ہیں اور ہم ایسے خوابوں کی تعبیر نہیں جانتے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : أَضْغَاثُ: جمع ضغث ، خشک وتر گھاس کا ملا ہوا گٹھہ ، أَحْلَامٍ :جمع حلم بمعنی خواب پس مجموع ، اضغاث احلام بمعنی خوابہائے پریشان کہ جن کی تعبیر درست نہ ہو بجہت احتلاط احوال معقول وغیر معقول ،