سورة ھود - آیت 22

لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس میں کوئی شک نہیں کہ یقیناً وہ آخرت میں سب سے زیا دہ نقصان پانے والے ہیں۔“ (٢٢)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) یعنی ان کی افتراپردازیاں محض دنیا تک ہیں ، عقبی میں جب مشاہدہ حق ہوگا ، اور یہ خدائے علیم کے حضور میں پہنچیں گے ، تو سب طرح کی چالاکیاں ، بھول جائیں گی ، اور کوئی جھوٹ کسی طرح ان کے کام آسکے گا ۔