سورة ھود - آیت 22
لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اس میں کوئی شک نہیں کہ یقیناً وہ آخرت میں سب سے زیا دہ نقصان پانے والے ہیں۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) یعنی ان کی افتراپردازیاں محض دنیا تک ہیں ، عقبی میں جب مشاہدہ حق ہوگا ، اور یہ خدائے علیم کے حضور میں پہنچیں گے ، تو سب طرح کی چالاکیاں ، بھول جائیں گی ، اور کوئی جھوٹ کسی طرح ان کے کام آسکے گا ۔