سورة یونس - آیت 10

دَعْوَاهُمْ فِيهَا سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ ۚ وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”ان کی دعا اس میں یہ ہوگی ” اے اللہ تو پاک ہے !“ اور ان کی آپس کی دعا اس میں سلام ہوگی اور ان کی دعا کا خاتمہ یہ ہوگا کہ سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔“

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) یعنی صالحین کی اخروی زندگی اس درجہ کامل ، خوش گوار اور راحت افزا ہوگی کہ وہ بالآخر حمد وستائش کرنے لگیں گے ، اور کہنے لگیں گے کہ اللہ یہ تیری ربوبیت کا کرشمہ ہے اور انسان کہاں اور یہ رتبہ عالی کہاں ؟ حل لغات : تَحِيَّتُهُمْ: تحفہ ملاقات ، سلام ۔