سورة التوبہ - آیت 95
سَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَكُمْ إِذَا انقَلَبْتُمْ إِلَيْهِمْ لِتُعْرِضُوا عَنْهُمْ ۖ فَأَعْرِضُوا عَنْهُمْ ۖ إِنَّهُمْ رِجْسٌ ۖ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” وہ عنقریب تمھارے سامنے اللہ کی قسمیں اٹھائیں گے جب تم ان کی طرف لوٹو گے تاکہ تم ان سے اعراض کرو سو ان سے اعراض کرو، بے شک وہ گندے ہیں اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے، اس کے سبب جو وہ کماتے رہے ہیں۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: رِجْسٌ: ناپاک ، نجس ، اور رجس میں فرق یہ ہے کہ لغۃ نجسی جسم کی ناپاکی کے لئے استعمال ہوتا ہے اور رجس عقیدے کی گندگی کے لئے ۔