سورة التوبہ - آیت 22
خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جن میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں بے شک اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔“
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) ان آیات میں ان لوگوں کے درجات گنائے ہیں جنہوں نے ایمان کی نعمت کو قبول کیا اور اللہ کی راہ میں مالی وجانی جہاد کی ، فرمایا ان کے مرتبے بہت بلند ہیں ، یہ دراصل فائز اور کامیاب ہیں ، اللہ نے انہیں سند رضا عنایت کر رکھی ہے ، ان کے لئے جنات کے دروازے کھلے ہیں ، یہ اجر عظیم کے مستحق ہیں ، غور کرو ، قران جنہیں مہاجر ومجاہد کے لقب سے نوازے جنہیں جائزوکامران کہے جنہیں ادائے رضا دے جن کے مرتبے بلند کرے ، جنہیں اجر عظیم کا مستحق قرار دے ، انکی شان کتنی بلند ہوگی ، اور ان کا رتبہ کتنا اونچا ہوگا ۔ حل لغات : أَبَدًا: ہمیشہ ۔