سورة المدثر - آیت 56
وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور یہ سبق حاصل نہیں کریں گے اِلّا یہ کہ اللہ ایسا چاہے۔ ” اللہ“ اس بات کا حق دار ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ ڈرنے والوں کو معاف فرما دے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
مگر بات یہ ہے کہ یہ لوگ مشیت اور حکم الٰہی کے بغیر نصیحت نہیں پا سکتے جو طریق ہدایت کار اس نے مقرر کیا ہوا ہے اسی طریق سے ہدایت ملے گی اس پر چلنے والوں کو وہ توفیق دیتا ہے اور جو اس راہ سے ہٹ جائیں انہیں بدنصیب کردیتا ہے وہ اس لائق ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہ اس لائق ہے کہ ڈرنے والوں کو بخشے۔ اللھم اٰتِ نَفْسِی تقوٰھا وزکھا انت خیر مَنْ زکھا انت ولیھا ومولٰھا