سورة الجن - آیت 3

وَأَنَّهُ تَعَالَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیونکہ ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ اور ارفع ہے اس نے کسی کو اپنی بیوی یا اولاد نہیں بنایا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور جنوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے اس نے اپنے لئے نہ بیوی بنائی ہے نہ اولاد کیونکہ یہ سب لازمہ مخلوقات ہیں