سورة نوح - آیت 2
قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس نے کہا اے میری قوم میں تمہیں واضح طور ڈرانے والا ہوں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
نوح نے اس الٰہی حکم کے موافق کہا اے میرے بھائیو ! تحقیق میں تم کو واضح الفاظ میں تمہاری بداعمالی پر اللہ کے عذاب سے ڈرانے والا ہوں۔