سورة الحاقة - آیت 40
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ رسول کریم کا قول ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یعنی جو چیز تم بنی آدم کی نظر میں ہے اور جو جو چیز ان کی نظر سے غائب ہے قسم کھا کر بتاتا ہوں کہ یہ کلام قرآن مجید جسے تم بگوش خود محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ سے سنتے ہو یہ اس رسول کریم کا قول یعنی بحیثیت رسالت ان کا پیغام ہے جو اللہ کی طرف سے وہ سناتے ہیں ورنہ اس رسول کا خود ساختہ کلام نہیں