سورة الحاقة - آیت 9
وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اسی عظیم گناہ کا ارتکاب فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں اور الٹ جانے والی بستیوں نے کیا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور سنو ! اسی طرح فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور الٹی ہوئی بستیوں والے لوگ یعنی لوط کی قوم بھی بدعمل کرتے رہے