سورة الحاقة - آیت 5

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ثمود ایک سخت حادثہ سے ہلاک کیے گئے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

نتیجہ یہ ہوا کہ ثمود نے تو سخت عذاب سے جو ایک ہیبت ناک آواز ! کی صورت میں تھا ہلاک کئے گئے بارہویں پارے کے چھٹے رکوع میں عذاب کا صیحۃ نام رکھا ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے۔ واخذت الذین ظلموا الصیحۃ فاصبحوا فی دیارھم جثمین (پ ١٢ ع ٦) اس آیت کی طرف اشارہ ہے۔ ١٢