سورة الطلاق - آیت 12

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ يَتَنَزَّلُ الْأَمْرُ بَيْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان، سات زمینیں بنائی ہیں ان کے درمیان حکم نازل کرتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور اللہ وہ ذات ہے جس نے سات آسمان تہ بتہ پیدا کئے اور انہی کی طرح زمینوں کو بنایا ہر آن اللہ کا حکم تکوینی ان میں اترتا رہتا ہے جو چیز پیدا ہوئی ہے اسی کے حکم سے پیدا ہوئی ہے یہ بات تمہیں اس لئے بتائی جاتی ہے تاکہ تم جانو کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے کیونکہ دنیا میں تکوینی حکم اسی کا جاری ہے اور یہ بھی تم جان لو کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو اپنے علمی اور قدرتی احاطہ میں گھیرا ہوا ہے۔