سورة التغابن - آیت 5

أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ فَذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا اور پھر اپنے اعمال کا مزہ چکھ لیا؟ اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کیا تمہیں ان کافروں کے کاموں کی اطلاع نہیں پہنچی جو تم سے پہلے گزرے ہیں انہوں نے اپنے برے کاموں کا مزہ چکھا تھا یعنی جو کچھ کیا تھا اس کا بدلہ پایا نتیجہ یہ ہوا کہ دنیا میں تباہ ہوگئے اور ابھی آخرت میں ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ اس کا اندازہ اس وقت ہوگا جب وہ اس عذاب کو دیکھیں گے تو یقین کرلیں گے کہ واقعی وہ قصور وار تھے