سورة التغابن - آیت 4

يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

زمین و آسمانوں کی ہر چیز کا اسے علم ہے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو سب کچھ اسے معلوم ہے، اور وہ دلوں کے راز جاننے والا ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ تو اس کی قدرت کا ذکر ہے علم اس کا اتنا وسیع ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمینوں پر یا ان کے اندر ہے وہ اللہ سب کو جانتا ہے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں اور جو کچھ تم چھپ کر کرتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو وہ بھی جانتا ہے اور سنو ! کہ اللہ سینوں کے بھیدوں سے بھی واقف ہے ایسے عالم الغیب قادر قیوم اللہ سے بگاڑ کر تم کہاں پناہ لے سکتے ہو۔