سورة الصف - آیت 1

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کی تسبیح کرتی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ نہایت غالب اور خوب حکمت والا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

آسمان اور زمین کی ساری مخلوقات اللہ کے نام کی تسبیح پڑھتی ہیں اور وہ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے اس کا ہر حکم حکمت والا ہے اور اس کی ذات باکمال اپنے اندر غلبہ تامہ رکھتی ہے