سورة الحشر - آیت 22

هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہی ” اللہ“ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں غائب اور ظاہر کو جاننے والا، وہ بڑا مہربان، رحم فرمانے والاہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو جی اس قرآن کی اصل تعلیم یہ ہے کہ بندوں کو اللہ کی معرفت کرائے۔ چنانچہ اس کی معرفت کا پہلا سبق یہ ہے کہ وہ اللہ جس کی طرف تم کو بلایا جاتا ہے وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی دوسرا معبود نہیں حاضر غائب سب کو جاننے والا ہے وہی سب سے بڑا رحم کرنے والا بڑا مہربان ہے