سورة الحشر - آیت 20

لَا يَسْتَوِي أَصْحَابُ النَّارِ وَأَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۚ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آگ میں جانے والے اور جنت میں جانے والے برابر نہیں ہو سکتے، جنت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب ہیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہی اصحاب النار یعنی جہنمی ہیں اور جن لوگوں کو بوجہ ایمان اور اسلام کے یہ لوگ ذلیل اور حقیر جانتے ہیں حالانکہ وہ پرہیزگار تقویٰ شعار ہیں وہ اصحاب الجنہ یعنی نجات یافتہ جنتی ہیں پس سنو ! جہنمی اور جتنی اللہ کے نزدیک برابر نہیں برابر کیسے ہوسکتے ہیں جبکہ قانون یہ ہے کہ جنتی لوگ ہی کامیاب بڑی عزت سے پاس ہیں