سورة الحديد - آیت 11

مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کون ہے جو ” اللہ“ کو قرض حسنہ دے؟ تاکہ اللہ اس کے لیے اسے کئی گنا بڑھائے اور اس کے لیے بہترین اجر ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر کون ایسا ہے جو اللہ پر بھروسہ کر کے اللہ کو قرض حسنہ دے یعنی نیک کاموں پر اللہ کی راہ میں خرچ کرے پھر اللہ اس کو کئی درجے بڑھا کر دے گا اور اس کے لئے بڑی عزت کا بدلہ ہوگا کب ہوگا؟