سورة الحديد - آیت 1

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کی تسبیح کرتی ہے جو چیز زمین اور آسمانوں میں ہے، وہ زبردست اور خوب حکمت والا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

آسمانوں اور زمینوں کی سب چیزیں اللہ تعالیٰ قادر قیوم کے نام کی تسبیح پڑھتی ہیں یعنی اللہ خالق کائنات کو پاکی سے یاد کرتی ہیں۔ کیا تم نے کسی عارف اللہ کا شعر نہیں سنا۔ مُرغان چمن بہر صباحے تسبیح کناں باصطلاحے اور وہ اللہ بڑا غالب اور بڑی حکمت والا ہے اس کے ہر کام میں حکمت ہے۔ اس کے ہر امر میں غلبہ ہے