سورة الواقعة - آیت 14

وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور پچھلوں میں سے کم ہوں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور پچھلوں یعنی تم مسلمانوں میں سے بھی تھوڑے سے ان سابقین میں ہوں گے۔ کیونکہ دنیا میں یہ قانون عام ہے کہ اچھی اور اعلیٰ چیز بہ نسبت ادنیٰ اور ماتحت کے تھوڑی ہوتی ہے اسی قاعدے سے یہ جماعت سابقین میں کم ہوگی