سورة الواقعة - آیت 10

وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نیکیوں میں آگے بڑھنے والے ہی آگے ہی ہوں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

تیسری قسم وہ لوگ جو ان لوگوں سے بالاتر ہوں گے یعنی نیک کاموں میں سبقت کرنے والے۔ پس ان تینوں قسموں کی کیفیت اور حالت سنو ! دائیں ہاتھ والے واہ کیسے مزے ہیں اچھے رتبے پر ہوں گے۔ اور بائیں ہاتھ والے کے سر برے درجے میں ہوں گے ان دونوں کا مختصر حال تو بس اسی سے معلوم ہوگیا۔ اب رہے سابق لوگ ان کا کیا کہنا؟ وہ تو جیسے دنیا میں نیک کاموں میں سابق تھے۔ آخرت میں بھی جنت کی طرف سب سے پہلے سابق ہوں گے۔ داخلہ میں سابق۔ ہر نعمت کی تحصیل میں سابق۔ اللہ کے دیدار میں سابق۔ غرض ہر امر میں سابق۔