سورة الرحمن - آیت 66
فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح اچھلتے ہوئے ہوں گے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
سنو ! ان بہشتوں میں سے ہر ایک بہشت میں دو دو چشمے جوش مارتے ہوں گے جیسے اونچے پہاڑ سے پانی کا چشمہ زور سے بہتا ہے اسی طرح بہشت میں پانی دودھ اور شہد خالص وغیرہ کے چشمے جوش سے جاری ہوں گے بہشتی لوگ ان کو اپنے استعمال میں لائیں گے