سورة الرحمن - آیت 60

هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ہمارے ہاں تو عام قاعدہ ہے کہ نیکی کا بدلہ تو نیک ہی ہوتا ہے اس لئے جو لوگ صالح ہوں گے ان کی جزا بھی اچھی ہوگی مگر تم کو بھی تو اس قانون کی پابندی کرنی چاہیے اللہ کے احسان تم لوگوں پر کتنے ہیں پیدائش سے موت تک سر سے پیر تک اس کے احسانات کے نیچے دبے ہو۔ پھر کیا تم اس کے احسانات کو ملحوظ رکھ کر اس کی فرمانبرداری کرتے ہو؟ اگر کرتے ہو۔ تو مبارک ہے نہیں کرتے