سورة الرحمن - آیت 56

فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان باغوں میں شرمیلی اور نیچی نگاہیں رکھنے والی حوریں ہوں گی جنہیں ان سے پہلے کسی انسان یا جن نے نہیں چھوا ہو گا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان باغوں میں اہل جنت کے لئے ایسی بیویاں ہوں گی جو شرم سے نیچے نگاہ رکھے ہوں گی خاص کیفیت ان کی یہ ہوگی کہ ان بہشتیوں سے پہلے نہ انکو کسی انسان نے چھوّا ہوگا نہ کسی جن نے یعنی وہ بالکل باکرہ جوان ہم عمر خوبصورت ہوں گی