سورة الرحمن - آیت 27

وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور صرف تیرے رب کی جلیل اور کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور تمہارے پروردگار کی ذات با برکات با جلال وباعزت باقی رہے گی اس پر فنا نہ کبھی آئے گی نہ آسکتی ہے کیونکہ وہ واجب الوجود قائم بالذات ناقابل فنا ہے۔