سورة الرحمن - آیت 26
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو زمین پر ہے وہ فنا ہونے والا ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
دیکھو اللہ نے دنیا کے لئے ایک قانون مقرر کر رکھا ہے اس کی اطلاع بھی تم کو دی جاتی ہے غور سے سنو ! جتنی مخلوق اس زمین پر ہے سب فنا ہوجائے گی